نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، خیبرپختونخوا میں 2 اور پنجاب میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازى ہار گئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 48، خیبر پختونخوا میں 20، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 30 مرد، 15 خواتين اور 31 بچے جان کى بازى ہار چکے ہیں۔
رپورٹ میں زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 133 بتائی گئی ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں۔
بارشوں کے دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔