لاہور کے علاقے سمن آباد میں اندھے قتل کا 24 گھنٹے میں ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 18 سال سے مقتولہ کے گھر ملازمت کررہا تھا اور کرایہ دار بھی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم عامر نذیر نے اپنے بیوی بچوں کو آبائی علاقے بھیج کر قتل کا منصوبہ بنایا، قتل کرنے کی وجہ مقتولہ کی دکان اور مال ہڑپ کرنا تھا، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی اور اس کے تمام رشتے دار بیرون ملک مقیم تھے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزم نے 45 سالہ نوشین بی بی کو بیہوشی کی دوائی دی اور گلہ دبا کر قتل کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا۔