پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہیٰ کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی عمر 78 سال ہے جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے، طبی مسائل کے باوجود گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، جیل حکام نے سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا تھا، مگر جیل میں ائر کنڈیشنڈ سمیت کوئی سہولت مہیا نہیں کیا جا رہی۔
مزید پڑھیں: جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، چوہدری پرویز الہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرے اور سہولیات کی فراہمی کے جائزہ کے لیے کمیشن تشکیل دے۔
مزید پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری
عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ کمیشن کو جیل میں ہفتہ وار دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔