لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو بری کردیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چونگ میں 2021 میں درج ہوا تھا۔
دوسری جانب نومئی واقعات میں انسداد دہشتگردی عدالتوں سے ڈسچارج ہونے والے 97 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب پراسیکیوشن ڈییارٹمنٹ نے اپیلیں دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اپیلیں آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔پنجاب کی مختلف عدالتوں نے ملزمان کو ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر ڈس چارج کیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پولیس نے مزید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔