Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2023 01:38pm

پشاور : سویڈن واقعے کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر مقدمہ درج

پشاور میں سویڈن واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق گُزشتہ روز پشاور میں سویڈن واقع کے خلاف پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کیا۔ شرکاء نے احتجاجا سڑک کو بلاک کیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے احتجاج کے خلاف مقدمہ درج کرکے 300 سے 400 پی ٹی آئی مظاہرین کو نامزد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments