ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے۔
یونان کشتی حادثے کے بعد سے اب تک ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کوکھاریاں، ملکوال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے، اور متعدد شہریوں سے فی کس 25 سے 27 لاکھ روپے وصول کئے۔