اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے 6 کروڑ روپے مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دو ملزمان سے موبائل فون کی کھیپ پکڑلی، اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 216 خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری تھی، دوران تلاشی 2 مسافروں سے 6 کروڑ روپے مالیت کے موبائل برآمد ہوئے۔
کسٹم حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی مسافر محمد عباس سے 139 موبائل فونز برآمد ہوئے، جب کہ دوسرے مسافر سے111موبائل فونز قبضے میں لئے گئے۔ پکڑے جانے والے موبائلز میں آئی فون الیون ، 12، 13اور 14 شامل ہیں۔