شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کے باوجود بل بورڈز کی بھرمار دکھائی دے رہی ہے۔ شاہراہوں سے اتارے گئےغیرقانونی بل بورڈز ایک بار پھر لگا دیے گئے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلاھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، لیکن اس کے باوجود ڈسٹرکٹ ایسٹ کی شاہراہوں پر غیر قانونی بل بورڈ اور اسٹینڈز کی بھرمار ہے۔
بل بورڈز کے حوالے سے کمشنرکراچی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں۔ شاہراہوں سے اتارے گئے غیرقانونی بل بورڈ ایک بار پھر لگا دیے گئے۔
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے بل بورڈ اور اسٹینڈز گرنے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایکشن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔