پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نو مئی واقعات اور مقدمات کی تفتیش کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ کے سامنے پیش ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے سوالات کئے گئے، دونوں رہنماوں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کروائے۔ نو مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد بھی موجود ہیں۔
پیشی کے بعد وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کئے، پوچھا آپ کا کردار کیا رہا، میں نے جواب دیا ہمارا کوئی کردار تھا، نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔
اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کا احوال بتاتے ہوئے بولے پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے پوچھا ہے،جتنی ہمارے پاس معلومات تھیں، ہم نے بتادیں۔