سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے محمد حفیظ نے ملاقات کی ہے اور ذکاء اشرف نے حفیظ کو پی سی بی میں ذمہ داری دینے کی پیشکش کی، جس پر سابق کپتان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایڈوائزر ٹو چئیرمین، چیف سلیکٹر یا ڈائریکٹر اکیڈمی بن سکتے ہیں۔ جب کہ عامرسہیل، یونس خان، انضمام الحق اور محسن خان کو بھی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے۔