تھانہ میراخیل کی حدود حمیدی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت صدیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود حمیدی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار صدیل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔