امریکا میں ایک شخص 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے حاملہ کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کی ایک کاؤنٹی عدالت میں بدھ کے روز 28 سالہ گیرسن فوینٹس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
لیکن مجرم فوینٹس ایک معاہدے کے تحت 25 سے 30 سال جیل میں گزارنے کے بعد پروبیشن حاصل کرنے کا اہل ہوگا اور اسے جنسی مجرم کے طور پر بھی خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔
متاثرہ لڑکی حاملہ ہو چکی تھی اور اس نے مبینہ طور پر اسقاط حمل کرایا، اسقاط حمل سے قبل لڑکی 10 سال کی ہو گئی تھی۔
اس نے تصدیق کی کہ فوینٹس نے اس پر حملہ کیا۔
فرینکلن کاؤنٹی کے پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ فوینٹس نے کولمبس پولیس کے افسران کے سامنے اعتراف بھی کیا، اور اسقاط شدہ جنین کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ فوینٹس ہی باپ تھا۔
فوینٹس کا تعلق گوئٹے مالا سے ہے اور کولمبس میں رہ رہا تھا، اور جولائی 2022 میں گرفتاری کے بعد سے بغیر بانڈ کے قید میں تھا۔ اگر وہ پیرول پالیتا ہے، تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
اسقاط حمل سے قبل متاثرہ لڑکی چھ ہفتے اور تین دن کی حاملہ تھی۔