سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کرتے ہوئے ’’ای ویزے‘‘ کا اجرا شروع کردیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ای ویزہ سہولت کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر بنانا اور سعودی عرب آمد کو آسان بنانا ہے۔
وزارت کے مطابق “نسک “ ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے ای ویزہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی مشکل نہیں ہے۔ ای عمرہ ویزہ یکم محرم الحرام 19جولائی سے جاری ہوگا۔
مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ای عمرہ ویزا جاری کراسکتے ہیں، جو کئی زبانوں میں موجود ہے۔