لاہورمیں ہونے والی موسلادھار بارش پر سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھرکی ویڈیو کلپس شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس حقیقت پر افسوس ہورہا ہے کہ میری 76 سالہ ماں گھر میں پھنس گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو کلپس کے ساتھ لکھا کہ ان کی والدہ گھر میں پھنس گئی تھیں، اس دوران وہ اپنے دوست کے گھر پر موجود تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں کی سالگرہ کو منارہے تھیں لیکن جب ان کو یہ اطلاع ملی، تو وہ بہت افسردہ ہوئی پھر وہ اپنی ماں کے پاس بھی نہیں جاسکتی اور والدہ گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتی تھیں۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک اور گھنٹے میں بارش جاری رہی، تو سارہ پانی میرے گھر میں چلا جائے گا۔ میری والدہ دل کی مریضہ ہیں، میرے بھائی کے سینے تک پانی تھا جب وہ والدہ اور اسٹاف کوارٹرز میں موجود بچوں کے لئے دودھ لینے کے لیے گیا تھا۔
نادیہ جمیل نے لکھ کہ بارش کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل تھا کیونکہ ہم گندے نالے سے دور رہتے ہیں، جو انتہائی زہریلا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم، ڈی سی لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔
اس قبل نادیہ جمیل میں موذی مرض کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں تھیں۔ شیئر کی جانے والی تصاویر میں پہلی تصویر کینسر سے پہلے کی ہے باقی کی تصاویر کینسر کے دوران لی گئی تھیں۔