Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2023 10:12pm

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو مالی خود مختاری دینے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو مالی خود مختاری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایم ایس 10ملین روپے تک کے اخراجات خود کر سکیں گے۔

صوبائی کابینہ کے 19 ویں اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےعیدالاضحی پرلاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

کابینہ نے بے گھرملازمین کی رہائش کیلئے نیا جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں داتا دربار کے توسیعی منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے فنانشنل پاورز کو ایم ایس تک تفویض کرنے اور سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری بھی دے دی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس برائے مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری جبکہ موٹر وہیکل رجسٹریشن دستاویزات کی سکینگ کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب کابینہ اجلاس کا 15نکاتی ایجنڈاجاری

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا 15نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا۔

لاہور میں سرکاری ملازمین کی رہائش کے لیے نئی جی او آرز کالونیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس2011 میں ترامیم اور ملتان میں آنکھوں کےاسپتال کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

چائنیز قونصلیٹ کے لیے لاہور میں 500 کنال زمین دینے کی منظوری دی جائے گی۔

Read Comments