پاکستان اسٹاک ایکسیج میں غیر معمولی اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ درست پالیسیوں کے باعث معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوئے، نواز شریف نے تعمیر و ترقی کا سفر جہاں چھوڑا وہیں سے پھر آغاز ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دوبارہ ترقی ک راستے پر گامزن ہو چکا ہے، شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، لہٰذا قوم کو مبارک ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفریوں ہی جاری رہے۔
عید کے فوراً بعد کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 5.47 فیصد اضافے کے باعث اپر لاک لگ گیا تھا، جو ایک گھنٹے بعد دوبارہ بحال ہوا۔
اسٹاک ایکسینج میں غیر معمولی اضافے کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔