کراچی: سندھ حکومت نے گھوسٹ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
محکمہ صحت سندھ نے 507 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فائنل شوکاز پر 39 ڈاکٹروں ملازمت سے برطرف کردیا۔
حکومت کی جانب سے کارروائی کے خوف سے 54 غیر حاضر ڈاکٹروں نے خود استعفیٰ دے دیا جب کہ اس ضمن می 121 ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیا گیا۔
صوبے کے گھوسٹ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی جنوری 2022 سے مئی 2023 تک کی ہے، البتہ غیر حاضر، ترقیوں میں دلچسپی نہ لینے والے ڈاکٹروں کی جگہ جونیئر کو ترقیوں کے لئے قانونی رائے طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سیر مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سے غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔