سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔
منیٰ میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت، طلحہ محمود، رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔
محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔