جانوروں کو قید میں رکھنا کسی صورت دُرست عمل تو نہیں ہے لیکن ساری ذندگی قید میں رہنے والی 28 سالہ چمپنزی نے پہلی مرتبہ آسمان دیکھا تو وہ دنگ رہ گئی۔
سی بی ایس نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ 28 سالہ چمپنزی نے پہلی مرتبہ آسمان دیکھا ہے، وہ نیویارک میں ایک ریسرچ لیب میں تھی، جہاں جانوروں کو چھوٹے پنجروں میں قید رکھا جاتا تھا۔
شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمپنزی جب باہرآتی ہے، تو وہ دوسرے چمپنزی سے لپٹ جاتی ہے، اسی دوران وہ آسمان کی جانب دیکھ کر حیران ہوجاتی ہے۔
چمپنزی کھلی فضا میں آکر آسمان کی جانب دیکھتی ہے، اس کے چہرے کے تاثرات سے خوف عیاں ہوتا ہے تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔