وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے جن علاقوں میں زلزلے سے زمین لرزی وہاں لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔