کراچی اور لاہور کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔
کراچی کی جامع مسجد فتح، سبیل والی مسجد، جامع مسجد سی پی ابرارسوسائٹی اور جامع مسجد مکی تیسرٹاؤن میں عید کی نماز صبح 6 بجے ہوگی۔
جامع مسجد سبحان اللہ لیاری ایکسپریس وے، مدرسہ ربانیہ چھوٹا میدان ناظم آباد، جامع مسجد محمدی غوثیہ کالونی میں عید کی نماز6:15 بجے ہوگی۔
جامع مسجد مہاجر مکی نزد پارکنگ پلازہ اور کے ڈی گراؤنڈ منگل بازار ریلوے سوسائٹی میں عید کی نماز 6:45 بجے ہوگی، جب کہ جامع مسجد رحمانی اورنگی ٹاؤن، جامعہ مسجد عثمان غنی ضیاء کالونی، مرکزی جامع مسجد نورانی آدم جی روڈ لانڈھی، جامع مسجد فاروق اعظم نئی سبزی منڈی، جامع مسجد سبحانی فیوچر کالونی لانڈھی قائد آباد، جامعہ دارالعلوم رحمانیہ المرکز لی مارکیٹ میں عید کی نماز7 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد عثمان غنی سچل گوٹھ، جامع مسجد مکہ سرجانی، جامع مسجد غوثیہ معاذ بن جبل اورنگی ٹاؤن، جامعہ مسجد سید تاج محمود امروٹی رزاق آباد ملیر اور جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی کلفٹن میں عید کی نماز 7:15 بجے ہوگی۔
جامع مسجد ذکیہ پاپوش نگر، جامعہ مسجد رحمانیہ پرانی سبزی منڈی، جامع مسجد قدسیہ ناظم آباد نمبر 2، جامع مسجد انبیاء فرید کالونی اورنگی ٹاوٴن، جامع مسجد زکریا غازی گوٹھ اجتماع گاہ، جامع مسجد طور،جامعہ عثمانیہ شیرشاہ اور جامع مسجد مسلمانان پنجاب سوسائٹی گلزار ہجری، جامع مسجد نور رحیم شاہ کالونی اورنگی ٹاؤن، جامع مسجد سیدنا فاروق اعظم اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید، جامع مسجد عثمان غنی گلستان جوہر میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد رحمان، معمار بنگلوز احسن آباد اور جامع مسجد محمودیہ، محمدی مسجد میراں ناکہ میں عید کی نماز 7:45 بجے ہوگی، جب کہ جامع مسجد قبا جمالی پاڑہ میں عید کی نماز 8:15 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں عید کی نماز8:15 بجے ہوگی، جب کہ جامع مسجد قادرشارع فیصل عوامی مرکزمیں عیدکی نماز10 بجے ہوگی۔
عالمگیری بادشاہی مسجد میں نماز عید مولانا عبدالخبیر آزاد 8:30 بجے پڑھائیں گے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی جامع مسجد برانڈرتھ روڈ میں 6:30 بجے عید نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد داتا دربار میں نماز عید مفتی رمضان سیالوی 7:00بجے پڑھائیں گے۔
جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل الرحیم اشرفی نماز عید 6:30 بجے پڑھائیں گے، جب کہ جامع مسجد دربار میاں میرؒ، جامع مسجد وزیر خان، جامع مسجد عکس جمیل سمن آباد، جامع مسجد نیلا گنبد، جامع مسجد باب الجنت گارڈن ٹاؤن، جامع مسجد غفوری ملتان روڈ اور جامع مسلم مسجد لوہاری لاہور میں نماز عید 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مکی مسجد انار کلی اور جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے سٹیشن میں نماز عید 5:45 بجے ہو گی، جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن اور جامع مسجد توحید ٹاؤن شپ میں 6:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی، جامع مسجد نورانی صدر کینٹ میں نماز عید 7:00 بجے دا کی جائے گی، جب کہ جامع مسجد دربار شاہ جمالؒ میں نماز عید 8:00 بجے پڑھائی جائے گی۔