ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے گھر کے کمرے میں لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور کسی قسم کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آتشزدگی کے وقت یوسف گیلانی اور ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی گھر پر ہی موجود تھے۔