کراچی والے عید قربان کے لئے جانوروں کی خریداری میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، شہر میں سجائی گئی مویشی منڈیاں خالی ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ناظم آباد نمبر دو میں قائم مویشی منڈی میں قربانی کے لیے لائے گئے تمام جانور بک گئے۔
خریداروں کا کہنا ہےکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن سنّت ابراھیمی کا فریضہ ادا کرنا بھی ضروری ہے۔
شہری کے علاوہ بیوپاریوں نے بھی مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی کھلائی پلائی کا خرچہ بڑھ گیا ہے تاہم عوام یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے۔