Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2023 03:06pm

راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

کرنسی کی مبینہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راحت فتح علی خان کے اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے جب کہ اثاثوں، انکم ٹیکس گوشواروں سے آمدن کی تفصیلات لی گئیں ہیں۔

ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال 2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔

یف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Read Comments