بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تہرے قتل کے مجرم کو 6 بار پھانسی اور 23 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تہرے قتل کے مجرم کو 6 بار پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا۔
عدالت نے تہرے قتل کے مقدمے میں مجرم سلطان کو 6 مرتبہ پھانسی اور مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مجرم کو ضلع رحیم یار خان کے تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 354/22 ، بجرم 302 اور 7 تپ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مجرم نے 2022 میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی شہناز بی بی، ساس گلنار بی بی اور خالہ ساس بسا بی بی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا دیا تھا، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔