قومی احتساب بیورو (نیب) نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس بھیج دیے، جس میں کہا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اسکینڈل کی تحقیقات میں 4 جولائی کو 11 بجے کمبائن انوسٹگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر نوٹس بھیج دیا
نیب کی جانب سے نوٹس کے باوجود سابق وزیراعظم 26 جون کو پیش نہیں ہوئے۔
دوسری جانب نیب نے بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں 4 جولائی کو طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں: تحائف بیچنے کا کیس: چئیرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اہم دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور
طلبی نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف قانون فروخت کیے گئے تحائف کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔