فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 7 ہزار ارب روپے کے ریکارڈ محصولات حاصل کرلیے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی معیشت کو ٹریک پر لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس حوالے سے انھیں عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی تجاویز اور شرائط پر بھی عمل کرنا پڑ رہا ہے۔
معیشت کی فکر میں پریشان دکھائی دینے والے اسحاق ڈار نے اس بار اپنے ٹوئٹ میں قوم کو محصولات کی ریکوری کے حوالے خوشخبری سنائی ہے۔
ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ الحمداللہ! پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔
اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ۔