پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کا لین دین 286 روپے 30 پیسے پر ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 286.70 روپے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ سستا ہو کر امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 290 روپے ہے۔