کراچی: پاکستان میں تمام نجی و سرکاری بینکس اور مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس مالی سال 2023 کی کلوزنگ کریں گے، لہٰذا تمام بینکس عوامی لین دین کے لئے آج بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے عید کی چھٹیوں میں بھی مخصوص بینک برانچز کھلیں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مخصوص بینک برانچز 27، 28 اور 30 جون کو کھلی رہیں گی۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیشنل بینک کی کسٹم ہاؤس برانچ 30جون کو شام 5:30بجے تک کھلے گی۔
اس سے قبل بیان میں کہا گیا کہ 27 جون 2023 بروز منگل تمام بینک اور ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ آفس اسی دن کلیئرنگ کے لیے صبح 9:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ بدھ 28 جون کو بینکوں کی وہ تمام شاخیں جو ہفتہ کو کھلتی ہیں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔
نیشنل بینک کسٹم ہاؤس برانچ اسپیشل کلئیرنگ کیلئے 30 جون 2023 بروز جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہے گی۔