پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
عید الااضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بے بی لیشیس کی کاسٹ نے فلم کی تشہیر کا منفرد طریقہ اختیار کیا۔
فلم کے مرکزی اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف دوران پرواز فضائی میزبان کے پاس پہنچے۔ ان دونوں نے اپنی فلم بے بی لیشیس کے حوالے سے فضائی میزبان سے دوران پرواز اہم اعلان کروایا۔
فضائی میزبان نے فلم کی کامیابی کے لیے دونوں کو وش دی اور فلم کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے مسافروں کو بتایا۔
فلم میں شہروز اور سائرہ کے علاوہ عامر قریشی ، مانی ، آدی ، سمیت دیگر شامل ہیں۔
عیسیٰ خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کرونا وباء کے آنے سے قبل ہو گیا تھا تاہم کچھ کووڈ سمیت دیگر وجوہات کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ، فلم اب عید الااضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی ۔