پاکستان کے مختلف شہروں میں آج سے بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا جو 30 جون تک مختلف شہروں میں بارشیں برسائے گا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے بارش کے پیش نظر کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا۔
بارشیں برسانے والئے سسٹم کے تحت آج رات سے 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں ہوں گی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ جب کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
نئے سسٹم کے تحت مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بارشیں ہوں گی۔
اس کے علاوہ نارووال، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔