Aaj Logo

شائع 24 جون 2023 02:03pm

پشاور میں دیسی ساختہ بم برآمد،11 کلو بارودی مواد موجود تھا، پولیس

پشاور میں پولیس نے بم برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں متنی ادیزائی کے علاقے سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم کی اطلاع پھیلنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم میں 10 سے 11 کلو بارودی مواد موجود تھا، بم برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقے کی سرچنگ مکمل کی۔

پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ بم پریشر کوکر میں تیار کیا گیا تھا اگر بم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

Read Comments