واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ پھر سے فعال ہوگئے۔
تھامس ویسٹ نے واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس کا دورہ کیا اور پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔
مسعود خان اور تھامس ویسٹ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی کی کوششوں پر مشاورت اور افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے جنوری 2023 میں پاکستان کا دورہ کرکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔