Aaj Logo

شائع 24 جون 2023 10:44am

فواد چوہدری کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 7 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نےکیس کی سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری بیمار ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے انھیں آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے7 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

فواد چوہدری کے وکیل اور جج کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کو کیا ہوا ہے، وکیل نے جواب دیا کہ موسم کی وجہ سے فواد چوہدری کی طبیعت خراب ہوئی۔ جس طاہر عباس بولے فواد چوہدری کو گرمی کا خاص جھٹکا تو نہیں لگا، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہو جائے تو لمبی چھٹی لے سکتے ہیں، فواد چوہدری اور آپ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

Read Comments