یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کئے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی۔
نادر علی نے سوشل میڈیا پر سنیتا مارشل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔
نادر علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں صرف اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ اگر ان کے لفظوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ مانگتے ہیں۔
نادر کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ لوگ یقینی طور پر اپنی مرضی سے اسلام قبول کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق انتہائی ذاتی سوالات کئے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بعدازں سنیتا مارشل نے ایک پوسٹ میں درخواست کی تھی کہ نادر کو مزید مزید ہراساں نہ کیا جائے۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ، ’میں انٹرویو لینے والے شو کے تمام میزبانوں سے کہنا چاہوں گی کہ مستقبل میں اس قسم کے ذاتی نوعیت کے سوالات نہ کریں۔‘
واضح رہے کہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سنیتا مارشل اور حسن احمد کےدو بچے ہیں، بیٹے کی عمر 14 جبکہ بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔