ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ بھارت کے شہر چنائے میں 3 سے 12 اگست تک کھیلا جائے گا۔
ائیشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے اور ٹرافی لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان اور چوتھا میچ 7 اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا۔
قومی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری لیگ میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کا فائنل 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
From Lahore