برطانوی جریدے اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ان 10 شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو رہائش کے لیے بدترین قرار دیے گئے ہیں۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے سال 2023 کیلئے اپنا Livability Index جاری کیا ہے۔
اس فہرست میں رہائش کے اعتبار سے 10بہترین شہردرج ذیل ہیں۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دنیا کے بد ترین شہر ذیل ہیں۔
اس فہرست کے اعتبار سے دنیا کے 173 بڑے شہروں میں کراچی کا نمبر 169واں ہیں۔ یعنی صرف چار شہر اس سے خراب صورت حال کا شکار ہیں۔
برطانوی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کی درجہ بندی کم از کم پانچ عوامل کو سامنے رکھ کر کی ہے اور اسی بنیاد پر انہیں اسکوز دیئے ہیں۔
یہ عوامل استحکام، صحت کی سہولتیں، ثقافت و ماحول، تعلیم اور انفرااسٹرکچر ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک کے شہروں کا اسکور ان تمام معاملات میں 100 یا اس کے قریب تھا۔ اسی بنا پر ان کا مجموعی اسکور یعنی انڈیکس بھی اچھا ہوا۔ پہلے نمبر پر موجود شہر کا انڈیکس 98.4 تھا۔
کراچی کا انڈیکس صرف 42.5 ہے۔ یعنی دنیا کے بڑے شہروں میں موجود سہولتوں کا نصف بھی یہاں موجود نہیں۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے استحکام کے معاملے میں کراچی کو 100 میں سے صرف 20 نمبر دیئے۔ البتہ صحت، انفرااسٹرکچر اور تعلیم کے معاملے میں اس کا اسکور کافی بہتر رہا۔
صحت کے معاملے میں کراچی کو 50 نمبر ملے، انفرااسٹرکچر میں 51.8 مارکس آئے اور تعلیم میں سب سے اچھے یعنی 75نمبر آئے۔
البتہ وہ کراچی جو کبھی ملک کا سب سے تہذیب یافتہ شہر سمجھا جاتا تھا ثقافت اور ماحول کے معاملے میں صرف 38 نمبر لے پایا۔