لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تو بشریٰ بی بی اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔
بشریٰ بی بی پر اوکاڑہ سڑک تعمیر میں کرپشن کے الزام میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
ان کے وکیل نے نشاندہی کی اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن مقدمہ درج کیا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے بشری بی بیٰ کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔