Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جون 2023 12:45pm

مہنگائی کے اثرات، عروسی ملبوسات کا شعبہ بھی متاثر

پنجاب کے شہر علی پور کے عروسی ملبوسات پاکستان بھر میں مقبول ہیں، حالیہ مہنگائی کے باعث یہ شعبہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے ہاتھ سے تیار کیے گئے عروسی ملبوسات بہت جاذب نظر ہوتے ہیں اور انھیں ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

عروسی ملبوسات بڑی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔ لکڑی کے بڑے سے فریم، جسے اڈہ کہا جاتا ہے اس پر کاریگر کپڑے پر سوئی اور آری کی مدد سے کڑھائی کرتے ہیں، خوبصورت رنگ برنگے دھاگوں اور موتی ستاروں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

کارخانوں کے مالکان اور کاریگروں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے عروسی ملبوسات کی تیاری میں استعمال سامان بہت مہنگا ہوچکا ہے۔ محنت زیادہ ہے، کاریگروں اور مالکان کو معاوضہ کم ملتا ہے جبکہ ڈیلر زیادہ نفع حاصل کرتےہیں۔

عروسی ملبوسات تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے یہ شعبہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

Read Comments