تحریک انصاف کے رپوش رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو پولیس نے سوات سے گرفتار کرلیا ہے، کلیم سیعد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیم سعید پی ٹی آئی کو دور حکومت میں گریڈ 16 میں ملازمت ملی تھی، اور وہ 9 مئی کے بعد سے رپوش تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید تاحال رپوش ہیں، اور پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔