بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے دورے پر ہیں، اس ’اسٹیٹ وزٹ‘ کے دوران تمام مصروفیات میں سے ایک اہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے دیئے جانے والاعشائیہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو دیئے جانے والے عشایئے کی میزبان خاتونِ اوّل جل بائیڈن ہیں۔ ایک روایت ہے کہ عشائیے سے قبل خاتون اوّل وائٹ ہاؤس کے عملے کے ساتھ ’میڈیا پری ویو‘ میں عشائیے کے مینیو کے بارے میں بھی بتاتی ہیں۔
واضح رہے کہ نریندرمودی کے اعزاز میں عشائیہ آج جمعرات کو دیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے 400 کے قریب مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔ مذکورہ والاعشائیے کی تفصیل جل بائیڈن میڈیا کے سامنے پیش کرچکی ہیں۔
یہاں ایک بات واضح رہے کہ بھارت کی اکثرآبادی سبزیاں کھاتی ہے جس لیے عشائیے میں شامل ڈشز کو بھی سبزیوں سے تیارکیا گیا ہے۔
عشائیے میں روایتی طور پر مہمان ملک کے کھانے شامل نہیں ہوتے بلکہ خاص امریکی کھانے ہوتے ہیں بالکل یہاں بھی یہ ہی صورتحال ہے، اس کا تعلق نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات سے نہیں ہے اور تمام ڈشز امریکی ہیں لیکن اس میں استعمال ہونے والے مسالے دیسی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے سوشل سیکریٹری کارلوس ایلیزونڈو کا کہنا ہے کہ متعدد ڈشوں کی تیاری میں باجرہ استعمال کیا گیا ہے کیونکہ اقوامِ متحدہ نے 2023 کو ’باجرے کا سال‘ قرار دیا ہے جس کی وجہ اس اناج کی ماحولیاتی پائیداری ہے۔
عشائیے کے کتنے کورسز ہیں اور کتنی ڈشز شامل کی گئی ہیں۔
پہلے کورس میں میرینیٹڈ باجرے اور گرلڈ مکئی کے دانوں کا سلاد، کمپریسڈ تربوز اور ٹینگی ایوکاڈو ساس شامل کیا گیا ہے۔
دوسرا کورس میں مین ڈش میں بھرے ہوئے پورٹوبیلو مشروم، کریمی زعفران انفیوزڈ رسوٹو’ ہوگا، جبکہ درخواست پر اسموکڈ روسٹڈ سی باس لیموں سویا، دہی کی چٹنی پیش کی جاسکتی ہے۔
تیسرا کورس میں عرقِ گلاب اور الائچی کے ذائقے کے ساتھ اسٹابری شارٹ کیک ہیں اور مہمانوں کے لیے مختلف طرح کے مشروب بھی ہیں۔
عشائیے کا انتظام وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں ایک پویلین میں کیا گیا ہے جہاں ڈنر کے بعد موسیقی کا انتظام بھی ہے اس میں ’پین مسالہ‘ نامی ایک میوزک گروپ مہمانوں کو لطف اندوز کرے گا۔
اس حوالے سے جل بائیڈن نے میڈیا سے کہا کہ اس سرکاری دورے کے ساتھ ہم دنیا کی قدیم ترین اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو یکجا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نریندری مودی اگرچہ اس سے پہلے بھی تین مرتبہ وائٹ ہاؤس کے مہمان بن چکے ہیں لیکن اس بار ان کے اس دورے کو ’اسٹیٹ وزٹ‘ کا درجہ حاصل ہے۔