Aaj Logo

شائع 22 جون 2023 04:27pm

پی ٹی آئی رہنما دوسرا نوٹس ملنے کے باوجود ایف آئی کے سامنے پیش نہ ہوئے

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما آج پیش نہ ہوئے۔

ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، قاسم سوری اور حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے علی زیدی اور کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کیا تھا، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما آج پیش نہ ہوئے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ علی زیدی، اعظم سواتی اور قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے، نوٹس جاری کرنےکے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو سائبر کرائم آفس طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے، ان کی غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کی گئی ہے۔

Read Comments