خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں صرف مسلمان ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ملے گی۔
صوبائی محکمہ فائنانس کی جانب سے جاری کردہ ںوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جون کے مہینے کی تنخواہ اور پنشنرز صرف صوبے کے تمام سرکاری مسلمان ملازمین کو ملے گی۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ہولی اور کرسمس پر ٖغیرمسلم ملازمین کو تنخواہ دی جاتی ہے لیکن ابھی صرف مسلم ملازمین کو دی جارہی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگرعید الفطر،عید الاضحیٰ، دیوالی اور کرسمس وغیرہ ماہ کے آخری 10دنوں میں آتے ہیں، تو رواں ماہ کی تنخواہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تہوار کی تاریخ سے پانچ دن قبل ادا کرنی ہوگی۔
ہدایت کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن میں کہا کہ عید الاضحیٰ 29 جون 2023 کو ہوگی جس کے پیش نظر صوبے کے تمام مسلم سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ اور پنشن کی تقسیم کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
اس سے قبل چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا تھا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی تھی۔
ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔