پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر اور انور تاج کو اسلام آباد میں درج مقدمات میں 3 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی انور تاج کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں کو اسلام آباد میں درج مقدمات میں 3 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق رکن قومی اسمبلی انور تاج کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو دونوں کی جانب سے جمع کرادیئے گئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے حکم میں بتایا گیا ہے کہ 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت جاری کردہ آرڈر واپس تصور ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کے خلاف درج مقدمات میں گزشتہ روز اسلام آباد کے عدالت نے ضمانت خارج کی تھی۔