Aaj Logo

شائع 21 جون 2023 06:28pm

کراچی کے صارفین پہلے سے استعمال بجلی پر مزید ڈیڑھ روپے یونٹ دیں گے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک صارفین سے 12 ماہ میں وصول کیے جانے والے 1.52 روپے فی یونٹ سرچارج کی منظوری دی ہے۔

مذکورہ پیشرفت آج وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے بعد ہوئی۔ فنانس ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ایک سمری جمع کرائی ہے۔

سمری میں بتایا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی2021 کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف برقرار رکھ سکتی ہے۔

جس کے بعد ای سی سی نے کے الیکٹرک کے صارفین سے 12 ماہ میں 1.52 روپے فی یونٹ سرچارج وصول کرنے کی منظوری دے ہے۔

Read Comments