کراچی میں بیوی کو اپنے ساتھ واپس لے جانے کیلئے ساس پر بدترین تشدد کرنے والے بااثر شخص کے خلاف کلفٹن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔
کلفٹن میں دو روز قبل بااثر شخص نے روڈ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا۔
مدعی خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ تشدد کرنے والا میری بیٹی کا شوہر ہے، مجھے داماد اور اس کے دو ساتھیوں نے دھمکیاں دی۔
ایف آئی کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ میری بیٹی زینب لڑائی جھگڑے سے تنگ ہوکر واپس آگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کی خاتون پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کو انصاف دیا جائے گا۔