برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے تحقیقات کو مزید بڑھاتے ہوئے شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء الدین ایک بار پھر طلب کر لیا۔
نیب نے تینوں رہنماؤں کو 23 جون کو پیش ہونے کے لیے طلبی نوٹس بھیج دیئے۔
نیب راولپنڈی نے سابق کابینہ ممبران شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء الدین کو کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
تینوں رہنماؤں کو بطور ملزم پیش ہونے کی ہدایت کے ساتھ کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔
نیب نوٹس کے مطابق شہزاد اکبر پرسوں 11 بجکر 45 منٹ پر، بیرسٹر ضیاء الدین 10 بجے اور زلفی بخاری 9 بجکر 30 منٹ پر نیب کی کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
تینوں رہنما اس وقت ملک سے باہر ہیں۔
شہزاد اکبر پہلے طلبی پر پیش تو نہ ہوئے لیکن تحریری جواب جمع کروایا تھا۔