توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پیش نہ ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چھ جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔
ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس کے معاملے پر فیصلہ سنایا چکا ہے، آج فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، فواد چوہدری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا.
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔