،محکمہ موسمیات نے آج سے 24 جون کے دوران ملک میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر مقامات پر بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان کے مشرقی اورجنوب مغربی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا، شام اور رات میں خضدار،پنجگور اورآواران میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں آج دن بھر موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔
آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔