Aaj Logo

شائع 21 جون 2023 08:54am

امریکی صدر کے بیٹے نے بڑی چوری کا اعتراف کرلیا

صدارتی الیکشن سے پہلے جوبائیڈن کی مشکل بڑھ گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کا اعتراف کرلیا، ہنٹر بائیڈن نے دوسرے کیس میں غیر قانونی طور پر پستول رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔

ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات 2018 سے جاری تھیں، انہوں نے چین اور یوکرین کے ساتھ بزنس ڈیل میں ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔

بزنس ڈیل میں ہنٹر بائیڈن نے 1.5 ملین ڈالر حاصل کیے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ریپبلکن اراکین اس سے قبل جوبائیڈن پر ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے حوالے سے الزامات لگا چکے ہیں کہ بائیڈن کا بیٹا انتظامیہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کررہا ہے۔

بیٹے کا کیس صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن اپنے بیٹے سے پیار کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

Read Comments